گورنینس

بورڈ آف ڈائریکٹرز

مسٹر انجم محمد سلیم

مسٹر انجم سلیم کارپوریٹ مینجمنٹ میں اپنے 30 سال سے زائد تجربے کے ساتھ شکر گنج لمیٹڈ اور شکر گنج فوڈ پروڈکٹس لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں۔وہ ہمیشہ سے مختلف صنعتوں کی طرفداری میں مصروف عمل رہے ہیں۔انہوں نے آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن اور پاکستان ڈیری ایسوسی ایشن کے چیئرمین کی حیثیت سے کام کے علاوہ صنعت کی نمائندگی بھی کی ہے۔وہ پاکستان ڈیری ڈیویلپمنٹ کارپوریشن کے سابق چیئرمین ہیں۔

دی سٹیزن فاؤنڈیشن کی سرگرمیوں میں شمولیت کے علاوہ دیگر عہدوں جیسے لمز کے بورڈ آف گورنرز، نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی ، شکر گنج فاؤنڈیشن اور ملک کے چند غیر منافع بخش ہسپتالوں کے ذریعے اپنی سماجی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔

مسٹر محمد نجیب سہگل

مسٹر سہگل یو کے سے چارٹرڈ مینجمنٹ اکاؤنٹینٹ اور انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی سے ایم بی اے ہیں۔وہ اکاؤنٹنگ اور فنانس میں 30 سال تجربہ کے حامل ہیں۔وہ بئی، جدہ، ٹورانٹو اور کراچی میں کام کر چکے ہیں اور کمپیوٹرسسٹم مینجمنٹ ، رسک مینجمنٹ اور کارپوریٹ گورنینس کی وسیع معلومات رکھتے ہیں۔

مسٹر فرخ شوکت انصاری

مسٹر انصاری نے 1983 انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی سے ایم بی اے اور یو ایس ڈیپارٹمنٹ آف ایگریکلچرل سکول واشنگٹن ڈی سی سے 1990 میں مینجمنٹ انفرمیشن سسٹم میں ڈپلومہ حاصل کیا۔ وہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ گورنینس سے پہلے بیچ سے سرٹیفائیڈ ڈائریکٹر بھی ہیں۔

وہ کمرشل ، کارپوریٹ اور انوسٹمنٹ بینکنگ کے ساتھ ساتھ کارپوریٹ سیکٹر میں 28 سالہ متنوع اور وسیع تجربہ کے حامل ہیں۔

مسٹر حسن اے بلگرامی

مسٹر بلگرامی کراچی یونیورسٹی سے کامرس میں گریجویٹ اور 2003 سے انسٹی ٹیوٹ آف کوسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹینٹس آف پاکستان کے فیلو ممبرہیں۔ وہ 2001 میں کینیڈین سیکیورٹیز انسٹی ٹیوٹ کے فیلو بنے۔

وہ بینک اسلامی کے بانی چیف ایگزیکٹو آفیسر اور ڈائریکٹرہیں۔اس کے علاوہ وہ پی آئی سی ایس(PCICS) ، سنہری بینک لمٹیڈ، کریسنٹ کمرشل بینک لمٹیڈ، فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمٹیڈ کے ڈائریکٹر بھی رہے ہیں۔

مسٹر حسن الطاف سلیم

مسٹر حسن نے ایمری یونیورسٹی سے بی اے کی ڈگری حاصل کی۔ وہ 2012 سے کریسنٹ سٹیل اینڈ الائیڈ پروڈکٹس لمیٹڈ کے ریزیڈنٹ ڈائریکٹر اور کریسنٹ حدید (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے ڈائریکٹر ہیں۔

مسٹر سعد احمد مدنی

مسٹر مدنی انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹیٹنس آف پاکستان کے فیلو ممبر ہیں۔ وہ بینک اسلامی پاکستان لمیٹڈ میں کارپوریٹ بینکنگ کے سربراہ بھی ہیں۔

مسٹر محمد سعد تھانیانہ

مسٹر تھانیانہ انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹینٹس آف پاکستان اور انسٹی ٹیوٹ آف کوسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹینٹس آف پاکستان کے فیلو ممبر ہیں۔ وہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ گورنینس کے سرٹیفائیڈ ڈائریکٹر بھی ہیں۔

وہ کریسنٹ سٹیل اینڈ الائیڈ پروڈکٹس لمیٹڈ گروپ چیف فنانشل آفیسر اور شکر گنج انرجی (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں۔اس قبل وہ دی لِنڈے گروپ (بی او سی گروپ پی ایل سیUK کی پیرنٹ کمپنی)، بی او سی پاکستان لمیٹڈ اور اے بی وی راک کمپنی، سعودی عرب کے مختلف عہدوں پر کام کر چکے ہیں۔

 

آڈیٹرز

ای وائی فورڈرہوڈز چارٹرڈ اکاؤنٹینٹس

لیگل ایڈوائزر

مسٹر وقاص قدیر شیخ، ایڈووکیٹ